عوام پر ایک اور پہاڑ ٹوٹ پڑا آٹے کے بعد چینی ،گھی ،چائے بھی مہنگی

اسلام آباد+پشاور (نمائندہ+ایجنسیاں ) نئے سال کے دوسرے مہینے میں بھی مہنگائی کا جن بے قابو، عوام پر مہنگائی کا ایک اور پہاڑ ٹوٹ گیا ۔آٹے کے بعد چینی اور گھی بھی مہنگا ہو گیا۔ ایک ہفتے کے دوران 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے تفصیلات کے مطابق ملک میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے.

ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے۔ایک ہفتے میں چینی مزید ایک روپے 17پیسے فی کلو مہنگی ہوگئی ہے ۔چینی کی قیمت 77روپے 89پیسے سے بڑھ کر 79روپے 6پیسے فی کلو ہوگئی ہے۔گزشتہ دو ہفتے میں چینی 4روپے 77پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں گھی کا ڈھائی کلو ٹن 24روپے مہنگا ہوا ہے جبکہ لہسن ایک ہفتے کے دوران 11روپے فی کلو مہنگا ہوا ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق چکن برائلر زندہ مرغی فی کلو 5روپے مہنگی ہوئی جبکہ ایک ہفتے میں دالیں, بکرے کا گوشت, کوکنگ آئل, پاوڈر ملک بھی مہنگا ہوا مجموعی طور پر ایک ہفتے کے دوران 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے۔ ادھر مقامی تھوک مارکیٹ میں ایک کلو چینی کی قیمت 6 روپے اضافے سے 80روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک کلو چینی کی قیمت 5روپے اضافے سے 85 روپے ہو گئی ۔

تھوک مارکیٹ کے شوگر ڈیلرز کا کہنا ہے کہ چینی ایکسپورٹ کرنے کے باعث چینی کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے اگر یہی حالات رہے تو آنے والے دنوں میں چینی مزید مہنگی ہو جائے گی۔ادھر صوبائی دارلحکومت پشاور میں ایک ہی دن میں چینی کی قیمت میں 5روپے جبکہ چائے کی قیمت میں 40روپے فی کلو کا ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے صوبائی دارلحکومت پشاور میںمہنگائی کی سونامی نے تباہی مچا دی ہیں ۔مہنگائی کے باعث کم تنخواہ دار ملازمین اور سفید پوش طبقہ بری طور پر متاثر ہو رہا ہے چینی 76روپے فی کلو سے 80روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے.

ممکنہ طور پررمضان المبارک تک چینی ریکارڈ اضافہ کے ساتھ 100روپے فی کلو ہونے کے امکانات ہیں چینی کی قیمت ایک ہفتے میں 72روپے سے 80روپے تک پہنچ چکی ہے چینی کی بوری میں 100روپے کا اضافہ ہو گیا ہے اعلیٰ کوالٹی کی چائے میں 40روپے فی کلو کا اضافہ ہوگیا ہے 800روپے سے اعلیٰ درجے کی چائے 840روپے تک پہنچ گئی ہے دوسری کیٹگری، تیسری کیٹگری کی چائے کی فی کلو قیمت میں 10سے 30روپے کا اضافہ ہوا ہے لاچی کی قیمت میں 200روپے فی کلو کا اضافہ ہو گیا ہے اور لاچی 9ہزار 200روپے فی کلو ہو گئی ہے مہنگائی کا طوفان نے پشاور کے شہریوں کو ہلا دیا ہے.

مہنگائی کے باعث چھوٹے تنخواہ دار ملازمین بری طور پرمتاثر ہو رہے ہیں چکن 135روپے فی کلو سے 202روپے فی کلو تک پہنچ چکا ہے چھوٹے گوشت ،بڑا گوشت ، قیمہ ، دودھ ،دہی سبزیوں ، فروٹ ،سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہولناک حد تک اضافہ ہواہے۔

یہ بھی پڑھیں

صدر مملکت سے اسلامی نظریاتی کونسل کے وفد کی ملاقات ، کورونا صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد (این این آئی)صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے اسلامی نظریاتی کونسل کے وفد نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔