بنگلا دیش کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

بنگلا دیش کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد(ویب ڈسک)دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کھیلنے کے لئے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم ذاکر خان نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا۔

سترہ رکنی مہمان ٹیم قطر ایئرویز کی پرواز کیو آر614 کے ذریعے اسلام آباد پہنچی جہاں پی سی بی حکام نے ان کا استقبال کیا۔ ایئرپورٹ سے بنگلہ دیش ٹیم کو سخت ترین سیکیورٹی میں ہوٹل لے جایا گیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آج ہونے والا پریکسٹس سیشن ملتوی کر دیا گیا ،جو اب جمعرات کو ہو گا ، پاک بنگلا دیش ٹیسٹ کا آغاز 7فروری سے ہوگا

Google+ Linkedin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

*
*
*