پہلا ٹیسٹ:بنگلا دیش کاپاکستان کےخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ

پہلا ٹیسٹ:بنگلا دیش کاپاکستان کےخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ


راولپنڈی (ویب ڈسک) دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اوربنگلا دیش کے درمیان میچز پر مشتمل آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پہلا ٹیسٹ آج سے راولپنڈی میں کھیلا جارہا ہے،جس کا ٹاس پاکستان ٹیم کے کپتان اظہر علی نے جیت کر پہلے بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی  ہے۔

ٹاس کے بعد اظہر علی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا ہرمیچ اہم ہے،بنگلا دیش کے خلاف بہترکارکردگی پیش کریں گے، عابد علی ڈیبیوسے شاندارپرفارمنس دے رہےہیں،سری لنکا کے خلاف آخری ٹیسٹ کھیلنےوالی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

 بنگلا دیشی کپتان مومن الحق نے کہا کہ ہماری بیٹنگ لائن اچھی ہے، ٹیم میں‌ نئے کھلاڑیوں‌ کے لیے اچھا موقع ہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں 17 سال بعد پاک سر زمین پر ٹیسٹ میچ میں مد مقابل ہیں۔

پاکستان کی جانب سے سری لنکا کے خلاف کراچی ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم کو برقرار رکھا گیا ہےاور ٹیم  میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ ڈومیسٹک میں عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں شامل کیے جانے والے مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم کو ایک بار پھر نظرانداز کردیا گیا۔

قومی ٹیم کی کپتانی کے فرائض اظہر علی سرانجام دے رہے ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں شان مسعود، عابد علی، بابراعظم، اسد شفیق، حارث سہیل، محمد رضوان، یاسر شاہ، محمد عباس، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

اس سے قبل پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف اپنی سرزمین پر 5 ٹیسٹ کھیلے ہیں اور پانچوں ہی جیتے ہیں ، جبکہ مجموعی طور پر دونوں ٹیموں کے مابین 10 ٹیسٹ کھیلے جاچکے ہیں جس میں پاکستان 9 میں فاتح رہا جبکہ ایک ٹیسٹ ڈرا رہا تھا

Google+ Linkedin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

*
*
*