راولپنڈی ٹیسٹ، پاکستان کی بنگلہ دیش کو اننگز اور 44 رنز سے شکست

راولپنڈی ٹیسٹ، پاکستان کی بنگلہ دیش کو اننگز اور 44 رنز سے شکست

راولپنڈی (ویب ڈسک) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم نے مہمان ٹیم کو ایک اننگز اور 44 رنز سے شسکت دے کر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کر لی ہے۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے دی گئی برتری کو بھی ختم نہ کرسکی اور 168 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

دوسری اننگز میں نسیم شاہ اور یاسر شاہ نے 4، 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور محمد عباس نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں ہیٹ ٹرک اور مجموعی طور پر 5وکٹیں حاصل کرنے پر نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 233 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 445 رنز بنا کر 212 رنز کی برتری حاصل کرلی تھی۔

جس کے بعد گزشتہ روز بنگلہ دیشی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تھا تو ابتدا سے ہی اسے مشکلات کا سامنا تھا اور وہ کھیل کے تیسرے روز ہی 6 وکٹیں گنوا بیٹھی تھی۔

بنگلہ دیش کی ٹیم کو پاکستان سے اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے 212 رنز درکار تھے تاہم اس کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 168 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستانی ٹیم نے اننگز اور 44 رنز سے شکست دے کر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری بھی حاصل کرلی ہے۔سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ کراچی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بعد اپریل میں کھیل جائے گا۔

Google+ Linkedin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

*
*
*