ترک صدر آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد(ویب ڈسک) ترک صدر رجب طیب اردوان آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے ،طیب اردگان کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے یہ چوتھا خطاب ہو گا۔

پارلیمان کی مشترکہ بیٹھک آج سجے گی، معزز مہمان اراکین سے مخاطب ہوں گے،ترک صدررجب طیب اردگان کو بطور وزیراعظم دو بار پاکستان کی پارلیمنٹ سے خطاب کرنے کا اعزاز حاصل ہے، بطور صدر رجب طیب اردگان دوسری بار پاکستان کی پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے۔

رجب طیب اردگان نے بطور صدر 17نومبر 2017 کو پہلی مرتبہ خطاب کیا،بطور وزیراعظم رجب طیب ارگان بطور وزیراعظم پہلی بار 2009میں پاکستان آئے ،26اکتوبر 2009اور21مئی2012کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر چکے ہیں۔

ترک صدر کا پارلیمنٹ سے خطاب پاکستان کے ساتھ والہانہ محبت اور لازوال دوستی کی غمازی ہے جبکہ ترک صدر کینان ایورن نے 15نومبر 1985کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا تھا۔

سری لنکا کی وزیر اعظم بندرا نائیکے، چین کے صدر ژی جنگ پنگ،انڈونیشین صدر جوکوویڈوڈو،ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم،چین کے وزیر اعظم وین جیاباؤ اور ایران کے صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

فلپائن کے صدر دیوداس میکا پگل نے 15جولائی 1962 ، انڈونیشیا کے صدر احمد سائیکارنو 26جون 1963 ، فلسطین کے صدر یاسر عرفات نے 24جون 1989کو اور فرانس کے صدر فرانسس مترند نے 20فروری 1990کو قومی اسمبلی سے خطاب کیا تھا۔

سب سے پہلے ایران کے شہنشاہ محمد رضا پہلوی نے 15مارچ 1950کو پاکستان کی آئینی اسمبلی سے خطاب کیا تھا۔

ترک صدر آج ایک بار پھر دونوں ایوانوں کی مشترکا بیٹھک سے خطاب کریں گے اور مشترکہ سیشن سے چوتھی بار خطاب کرنے والے پہلے عالمی رہنما ءبن جائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں

صدر مملکت سے اسلامی نظریاتی کونسل کے وفد کی ملاقات ، کورونا صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد (این این آئی)صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے اسلامی نظریاتی کونسل کے وفد نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔