مردان میں ایک ہی روز کورونا کے39نئے کیسز رپورٹ

مردان: خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کی یونین کونسل منگا میں ایک ہی روز میں 39 افراد میں کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ،وزیرصحت تیمور سلیم جھگڑا نے تصدیق کردی۔

وزیرصحت خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ مردان کی یونین کونسل منگا میں کورونا کے39ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

https://twitter.com/Jhagra/status/1242697349450866689

صوبائی وزیر نے کہاکہ یونین کونسل منگا میں کل 46ٹیسٹ کیے گئے،یونین کونسل منگا میں 4افراد کے نمونے مسترد کیے گئے ہیں۔

تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ دیگر تفصیلات ابھی آناباقی ہیں،کچھ ہی دیر میں پریس کانفرنس کروں گا،انہوں نے کہاکہ یونین کونسل منگا کے نتائج ہم سب کےلئے سبق ہیں کہ ہم گھروں میں رہیں۔

عمرے سے واپس آنے والے منگا کے رہائشی سعادت خان نے عمرے سے آنے کے بعد قرآن خوانی کا اہتمام کیا تھا، جس میں کئی افراد نے شرکت کی تھی۔ سعادت خان میں کورونا کی تشخیص ہوئی، جو دوران علاج انتقال کرگیا۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 117 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ہمیں عوام خصوصاً معاشرے کے کمزور طبقے کی مجبوریوں کا بھر پور احسا س ہے، محمود خان

بنوں؍پاراچنار(نمائندگان شہباز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کے دیگر حصوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔