فواد چوہدری کی جہلم میں مزید 14 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چودھری نے جہلم میں کورونا کے مزید 14 کیسز کی تصدیق کردی۔

وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے مطابق جہلم میں کورونا وائرس کے 14 نئے کیسز سامنے آئے ہیں یہ تمام متاثرہ افراد یا تو پاکستان کے باہر سے آئے تھے یا پھر ان کے قریبی عزیزو اقارب کی ٹریول ہسٹری تھی۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ بیرون ممالک سے آنے والے کسی بھی شخص سے چودہ دن سے پہلے میل جول نہ کریں شہری از خود گھروں میں محدود ہوجائیں اور دوسروں کیلئے خطرہ نہ بنیں۔

یہ بھی پڑھیں

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی واپسی کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں، سردار حسین بابک

پشاور (سٹاف رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری و ڈپٹی اپوزیشن لیڈر صوبائی اسمبلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔