پشاور میں انسدادِ منشیات اور گدا گری سکواڈ کا افتتاح

رپورٹ: آفاق آفتاب

پشاور میں محکمہ سماجی بہبود خیبر پختونخوا کی جانب سے  گدا گروں اور نشے کے عادی افراد کو پکڑنے اور انکو بحالی سنٹر منتقل کر نے کے لئے سکواڈ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ نئے قائم کردہ سکواڈ کو انسدادِمنشیات اور گدا گری سکواڈ کا نام دیا گیا ہے، جس میں خواتین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

انسدادِمنشیات اور گدا گری سکواڈ کی افتتاحی تقریب مہمان خانہ پشاور میں منعقد ہوئی۔

تقریب کے مہمان خصوصی  محکمہ سماجی بہبود کے صوبائی وزیر ڈاکٹر ہشام انعام اللہ تھے۔

افتتاحی تقریب میں سکواڈ کی جانب سے پریڈ کیا گیا۔ صوبائی وزیر  کے مطابق  سکواڈ کو جدید تقاضوں کے مطابق تربیت دی گئی ہے۔

سکواڈ  24 گھنٹے فعال رہے گا اور شہر بھر سے منشیات کے عادی افراد اور گداگروں کو پکڑ کر سنٹر منتقل کرے گا، جہاں ان کی صحت پر خصوصی دھیان دیا جائے گا اور ان کا علاج کیا جائے گا۔ قائم کردہ سینٹرز میں مریضوں اور گداگروں کو کھانے، ناشتے اور رہائش کی سہولت مفت فراہم کی جائےگا۔

صوبائی وزیر کے مطابق اس منصوبے کی پہلی فیز میں سکواڈ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، مستقبل میں حکومت ان کو سینٹرز میں مختلف ہنر سکھانے کا منصوبہ بھی رکھتی ہے۔

محکمے کے مطابق انسدادِمنشیات اور گدا گری سکواڈ  24 گھنٹے فعال رہے گا۔

صوبائی وزیرسماجی  بہود  ہشام انعام اللہ کے مطابق جلد ہی اسی طرح کے سینٹرز صوبہ بھر کے ہر ضلع میں قائم کئے جائیں گے۔ صوبائی حکومت کے مطابق اس طرح کے اقدامات نشے کے عادی افراد اور گداگروں کی تعداد میں کمی کا باعث بنیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عوامی نیشنل پارٹی کل پشاورمیں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

باچاخان اور ولی خان کی برسی تقاریب پورا ہفتہ، صد سالہ جشن سال بھر جاری …