غلام احمد بلور نے کوروناوائرس کو شکست دے دی

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے بزر گ رہنماحاجی غلام احمدبلور کورونا وائرس  سے صحت یاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق  اے این پی کے سینئر رہنما  غلام بلور کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو آئسولیشن سے نکال لیا ہے۔

پشاور سے تعلق رکھنے والے صحافی صابر شاہ ہوتی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ کمزور حاجی غلام بلور نے طاقتور کورونا کو شکست دے دی۔


سینئرصحافی حامد میر نے اس کے جواب میں لکھا کہ حاجی غلام احمد بلور جسمانی طور پر کمزورہو چکے ہیں لیکن انکا عزم و حوصلہ بہت مضبوط ہے وہ ایک دلیر شہید بیٹے کے باپ اور ایک دلیر شہید کے بھائی ہیں جس نے اپنے وقت کے خطرناک ترین دہشت گردوں کو سامنے کھڑے ہو کر للکارا اور حاجی صاحب نے بھی دہشت گردوں کو پچھاڑا اللّٰہ انہیں سلامت رکھے


حاجی غلام احمد بلور میںرواں ماہ کے 16 تاریخ کو مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد بزرگ رہنما نے خود کو اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ کرلیا تھا۔

ترجمان زاہد خان کے مطابق میاں افتخارحسین کاٹیسٹ بھی گذشتہ روز منفی آگیاہے۔

واضح رہے  کورونا وائرس کاشکار ہونے کے بعد سے قومی سیاسی قیاد ت اورحکومتی اکابرین کی طرف سے رابطے کرکے بزرگ رہنما حاجی غلام احمد بلور اور میاں افتخار حسین  کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی گئی اورنیک خواہشات کااظہار کیاگیا۔دونوں رہنما ؤں نے کئی روز  قرنطینہ میں رہتے ہوئے آخرکار کورونا وائرس کو شکست دے دی جس کے بعد پارٹی قیادت اور کارکنوں نے اظہار مسرت کیا ہے اور دونوں رہنماؤ ں کے ساتھ یکجہتی کااظہار بھی کیاہے

یہ بھی پڑھیں

شوگر مافیا کیخلاف کاروائی نہ ہوناحکومت کے کمزور ہونے کی دلیل ہے، سراج الحق

شوگر،آٹا اور ڈرگ مافیا کو اطمینان ہے کہ ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں ہوگا …