لنڈیکوتل‘ خوگہ خیل قوم کا این ایل سی حکام کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

طور خم بارڈر پر قوم کیساتھ ہونے والے معاہدے کو عملی شکل‘زمین پر مبینہ ناجائز قبضہ ختم کرکے معاہدے سے باقی رہ جانے والی زمین کی حد براری کرکے قوم کے حوالے کردی جائے

لنڈی کوتل (نمائندہ شہباز )لنڈیکوتل بازار میں خوگہ خیل قوم کے مشران کا این ایل سی حکام کیخلاف احتجاجی مظاہرہ‘ احتجاجی مظاہرے سے خوگہ خیل قوم کے رہنماء برکت اللہ شنواری‘ خیبر سیاسی اتحاد کے صدر اور جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنماء مفتی محمد اعجاز شنواری ‘تاجر یونین کے صدر حاجی جعفر شنواری ‘ کتاب شاہ شنواری و دیگر نے کہا کہ طور خم بارڈر پر این ایل سی حکام اور خوگہ خیل کے درمیان معاہدے کو عملی شکل دی جائے اور طور خم بارڈر پر خوگہ کیل قوم کی زمین پر مبینہ ناجائز قبضہ ختم کرکے معاہدے سے باقی رہ جانے والی زمین کی حد براری کرکے قوم کے حوالے کردی جائے ‘

مقررین نے کہا کہ بارڈرپر این ایل سی میں تمام نوکریاں معاہدے کے مطابق خوگہ خیل قوم کے نوجوانوں کو دی جائے جبکہ بارڈر پر مزدوروں کو بے جا تنگ کرنے کا سلسلہ بھی فور ی طورپر بند کیا جائے ‘ اس موقع پر مفتی محمد اعجاز شنواری اور برکت اللہ شنواری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طور خم بارڈر پر خوگہ خیل قوم ‘این ایل سی و ایف بی آر کے درمیان مذاکرات میں کردار ادا کرنے پر کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل رضوان نذیر اور دیگر سیکورٹی حکام و اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں ‘

مظاہرین نے سیکورٹی فورسز کے اعلیٰ حکام‘ ایف بی آراور این ایل سی حکام سے مطالبہ کیا کہ 12مارچ کو خوگہ خیل قوم کیساتھ مذاکرات کرکے تمام مطالبات تسلیم کئے جائیں تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی ہوں ۔

یہ بھی پڑھیں

کوہاٹ،دیرینہ دشمنی پر پی ٹی آئی رہنما ملک ریاض بیٹے سمیت قتل

کوہاٹ (نمائندہ شہباز)کوہاٹ میں پرانی دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کر کے باپ بیٹے کو …