پاکستان کیلئے 30 کروڑ 40 لاکھ ڈالر مزید قرض کی منظوری

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 30 کروڑ 40 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس قرض سے چلنے والا پروگرام پبلک سیکٹر کے مالی امور میں بہتری لائے گا جب کہ پروگرام کے تحت وفاق اور پنجاب میں پبلک فنانس منیجمنٹ سسٹم کو مضبوط کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف حکومت کا 17 ارب ڈالر کا نیا قرض لینے کا انکشاف

اعلامیے کے مطابق اس پروگرام سے پاکستان کو محصولات اکٹھے کرنے میں آسانی ہو  گی جب کہ پروگرام رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کو رجسٹرڈ کرنے میں مددگار ہو گا۔

علاوہ ازیں عالمی بینک کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پروگرام سے کاروباری افراد کے لیے رجسٹرڈ ہونے کا عمل آسان ہو گا جب کہ ادائیگیوں، ریفنڈز کی وصولی اور ٹیکس حکام کے خلاف اپیل کا سسٹم بہتر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

33کروڑ50لاکھ انسانوں کو اگلے برس ہنگامی امداد کی ضرورت ہوگی

نیو یارک (آن لائن) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا …