افغانستان میں دوفوجی ہیلی کاپٹر ٹکراگئے، 15افراد جاں بحق

ہیلی کاپٹرز زخمیوں کو لینے اور مزید افغان کمانڈوز پہنچانے کی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے

کابل (این این آئی )افغانستان میں 2 فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے، واقعے میں کم از کم 15 افراد جاں بحق ہوگئے ۔یہ ہیلی کاپٹرز زخمیوں کو لینے اور مزید افغان کمانڈوز پہنچانے کی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔ادھر صوبائی گورنر کے ترجمان نے نوا میں ہونے والے اس حادثے کی تصدیق کی ہے تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان فضائیہ کے 2 ہیلی کاپٹر صوبے ہلمند کے ضلع نوا میں ٹکرا کر تباہ ہوئے ۔یہ ہیلی کاپٹرز زخمیوں کو لینے اور مزید افغان کمانڈوز پہنچانے کی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔دو ہیلی کاپٹرز ٹکرا کر تباہ ہونے کے اس واقعے میں کم از کم 15 افراد جاں بحق ہوئے ۔صوبائی گورنر کے ترجمان نے نوا میں ہونے والے اس حادثے کی تصدیق کی، تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں

افغانستان دھماکوں لرز اٹھا،13 افراد جاں بحق ،100 سے زائد زخمی

کابل( آن لائن) افغانستان ایک بار پھر بم دھماکوں سے لرز اٹھا ، 12 افراد …

%d bloggers like this: