افغانستان میں پولیس ہیڈکوارٹر پر کار بم دھماکے ،12افراد جاں بحق، 100زخمی

کابل(این این آئی) افغانستان میں فیروزکوہ کے پولیس ہیڈکوارٹر اور ایک سرکاری دفتر پر خودکش بمبار نے بارود سے بھری کار ٹکرادی جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبہ غور کے علاقے فیروز کوہ میں پولیس ہیڈکوارٹر اور خواتین، شہدا و معذور کی وزارت کے سرکاری دفتر پر خودکش بمبار نے بارود سے بھری کار ٹکرادی جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 7 لاشیں لائی گئی تھیں جب کہ 5 افراد نے دوران علاج دم توڑ دیا جب کہ مختلف اسپتالوں میں 100 سے زائد زخمیوں کو لایا گیا ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

OIC

او آئی سی نے اقوام متحدہ سے مذہب کی توہین کو جرم قرار دینے کا مطالبہ کردیا

ریاض: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) نے اقوام متحدہ سے مذہب کی توہین …