افغان فوج کی چیک پوسٹ پر طالبان جنگجووں کے حملے میں 20 اہلکار جاں بحق

کابل(ویب ڈیسک) افغانستان میں فوجی چیک پوسٹ پر طالبان جنگجووں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 20 اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے نمروز کی فوجی چیک پوسٹ پر درجن بھر موٹر سائیکل سوار طالبان جنگجووں نے دھاوا بول دیا، طالبان کے حملے میں 20 اہلکار جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے جب کہ افغان فوج کے ترجمان نے بھی جوابی کارروائی میں طالبان جنگجووں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

طالبان جنگجووں نے 6 اہلکاروں کو اغوا کرلیا اور جاتے ہوئے افغان فوج کا اسلحہ اور گاڑی بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔ افغان آرمی نے اپنے اہلکاروں کی بازیابی کے لیے قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

لوئر دیر میں 121مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق

تیمرگرہ (نمائندہ شہباز) عالمی وباء کی دوسری لہرکے دوران ضلع لوئر دیر میں اب تک …