سوڈان نے بھی اسرائیل کو تسلیم کرلیا، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

واشنگٹن(این این آئی ) متحدہ عرب امارات، بحرین اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کے بعد افریقی ملک سوڈان نے بھی اسرائیل کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی روابط قائم کرنے پر رضا مندی ظاہر کر دی۔

درایں اثنا فلسطینی ایوان صدر نے سوڈان اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کو مسترد کر دیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوڈان کے عبوری صدر جنرل عبدالفتاح البرھان، وزیر اعظم عبداللہ حمدوک، اسرائیلی وزیر بنجمن نیتن یاہو سے ایک کانفرنس کال میں اس پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ سوڈان نے بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

اس موقع پر جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چاروں رہنماں نے سوڈان کی جانب جموریت اور خطے میں قیام امن کی کوششوں کو آگے بڑھانے سے متعلق تاریخی پیش قدمی پر تبادلہ خیال کیا۔

ادھر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے دعوی کیا ہے کہ خطے میں امن کا دائرہ بڑی تیزی سے وسیع ہو رہا ہے۔

درایں اثنا فلسطینی ایوان صدر نے سوڈان اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کو مسترد کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

33کروڑ50لاکھ انسانوں کو اگلے برس ہنگامی امداد کی ضرورت ہوگی

نیو یارک (آن لائن) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا …