عمرہ کیلئے بیرون ملک سے بھی معتمرین کو آنے کی اجازت دیدی گئی

جدہ (آن لائن ) سعودی عرب نے بیرون ملک سے عمرہ معتمرین کی آمد پر پابندی کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد بیرون ملک سے آنے والے معتمرین بھی یکم نومبر سے عمرے کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔

سعودی خبر رساں ادارے عرب نیوز کے مطابق کورونا وبا کی وجہ سے عمرے پر پابندی کو بتدریج بحال کیا جا رہا ہے جس کے تیسرے مرحلے میں یکم نومبر سے بیرون ملک سے عمرے کے خواہش مند خوش نصبیوں کو بھی مقدس سرزمین میں داخلے اور عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی اجازت ہوگی۔سعودی عرب کی وزارت برائے حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی ہونے کی وجہ سے سعودی حکومت نے بیرون ملک سے عمرے کے لیے آنے والے معتمرین کو اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔سعودی عرب آ ئندہ اتوار سے بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کا خیر مقدم کرے گا اور ہر ہفتے دس ہزار عمرہ زائرین کی آمد متوقع ہے۔

مملکت میں تقریباً 500 عمرہ کمپنیوں کو ریلیف ملے گا جو کورونا بحران سے متاثر ہوئی ہیں۔ وزارت حج واتوار عمرہ نے تمام عمرہ کمپنیوں و اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بیرون ملک سے ا?نے والے عمرہ زائرین کے استقبال کے سلسلے میں مقررہ قواعد و ضوابط کی سختی سے پابندی کریں۔ اتوار سے بیرون مملکت سے ا?نے والے عمرہ زائرین کا خیر مقدم کرے گا ۔

وزارت حج و عمرہ نے کہا ہیکہ خارجی معتمرین یکم نومبر 2020ئ￿ سے بیرون مملکت سے عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچیں گے زائرین کے لیے ایس او پیز جاری کردیے گئے ہیں جن کے تحت 18 سال سے 50 سال عمر والوں ہی کو عمرہ پر آنے کی اجازت ہوگی۔ زائرین کو پی سی آر ٹیسٹ سرٹیفکیٹ پیش کرکے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ کووڈ 19 وائرس سے پاک ہیں۔ سرٹیفکیٹ زائرین کے ملک میں ایسے ادارے ہی کا قابل قبول ہوگا جو مملکت کے سسٹم پر ہیں۔مسجد الحرام میں عمرہ اور نماز نیز مسجد نبوی کی زیارت اور روضہ شریفہ میں نماز کے لیے پیشگی بکنگ کرانا ہوگی ۔ یہ بکنگ اعتمرنا ایپ کے ذریعے کرائی جائے گی۔ گے۔ بیرون ملک پروازوں سے آنے والے معتمرین کو سعودی عرب پہنچ کر تین دن تک ہوٹل میں قرنطینہ کیا جائے گا اور عمرہ ادائیگی سے قبل عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والوں کو کورونا ٹیسٹ کروانا بھی لازمی ہوگا۔ ابتدا میں ایسے 33 ممالک جہاں کورونا کیسز میں نمایاں کمی واقع ہوئی گئی سے پروازوں کو سعودی عرب آنے کی اجازت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

متحدہ عرب امارات کا اسرائیلیوں کےلیے سیاحتی ویزا دینےکا اعلان

اسرائیلی شہریوں کے لیے متحدہ عرب امارات نے سیاحتی ویزا دینے کا اعلان کردیا ہے۔ …