فیس بک نے سماجی دوری کی خلاف ورزی کرنے والی تقریبات پر پابندی لگا دی

واشنگٹن (این این آئی )امریکہ بھر میں گھر میں محدود رہنے کے احکامات کے خلاف مظاہرے کیے جا رہے ہیں اور ان میں شرکت کی کال بھی دی جا رہی ہے۔لیکن سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے کہا ہے کہ وہ صارفین کو اس قسم کی کسی تقریب کے اندراج کی اجازت نہیں دے سکتی جو سماجی دوری کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فیس بک نے کیلی فورنیا، نیو جرزی اور نیبراسکا میں قرنطینہ مخالف لسٹوں کو حذف کیا۔

اس پر بحث کے بعد بعض افراد میں اشتعال بھی پھیلا۔ ان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کی جانب سے یہ کہنا بھی شامل ہے کہ اس سے اظہارے رائے کی آزادی صلب ہوئی ہے۔فیس بک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ مقامی حکومتوں سے رابطہ کر کیفقط ان تقاریب کو اپنی سائٹ سے ہٹائے گی جو کسی بھی ریاست کی گائیڈ لائنز یعنی رہنما اصولوں کے مخالف ہوں گی۔سوشل میڈیا کے نیٹ ورک کی انتظامیہ کی جانب سے اپنے اپنے پلیٹ فارمز سے کورونا وائرس سے متعلق غلط اطلاعات کو ہٹانے پر بھی کام ہو رہا ہے۔

کورونا وائرس سے متعلق جعلی خبروں کے حوالے سے فیس بک کے جارحانہ اقدامات نے کچھ سوالات کی جانب اشارہ کیا ہے کہ کیوں کمپنی کو اس سے پہلے جھوٹے دعوں سے نمٹنے میں مشکلات کا سامنا رہا۔

0 0 vote
Article Rating

یہ بھی پڑھیں

افغانستان میں دھماکہ،خواتین اور بچے سمیت 6افرادجاں بحق

کابل( آن لائن)افغانستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر نہ ہوسکی اور شہری علاقوں …

Subscribe
Notify of
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x