اجمیر شریف جاتے ہوئے بس کو حادثہ،14مسلم زائرین جاں بحق

بس میں کل 18 افراد سوار تھے،حادثہ ڈرائیونگ کے دوران ڈرائیور کی آنکھ لگ جانے کی وجہ سے پیش آیا،پولیس حکام

نئی دہلی (این این آئی )جنوبی بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ایک ہائی وے پر ایک منی بس اور ٹرک کے تصادم میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔

بس میں کل اٹھارہ افراد سوار تھے اور ہائی وے پر یہ حادثہ ڈرائیونگ کے دوران بس ڈرائیور کی آنکھ لگ جانے کی وجہ سے پیش آیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایاکہ اس بس میں سوار مسافر مسلم زائرین تھے، جو اجمیرمیں ایک مزار پر جا رہے تھے۔

اتوار کی صبح پیش آنے والے اس حادثے میں زخمی ہونے والے 2 افراد کی حالت نازک ہے۔ بس میں سوار 12 سال سے کم عمر کے چار بچے محفوظ رہے۔ بس میں کل 18 افراد سوار تھے اور ہائی وے پر یہ حادثہ ڈرائیونگ کے دوران بس ڈرائیور کی آنکھ لگ جانے کی وجہ سے پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں

دو ریاستی حل اسرائیل اور فلسطین کے مستقبل کیلئے بہترہے، امریکہ

نئی انتظامیہ فلسطینیوں کی امداد کی بحالی کیلئے اقدامات کا ارادہ رکھتی ہے، وزیر خارجہ …