نیو یارک (آن لائن) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں اگلے برس تقریبا 235ملین بچوں، عورتوں اور مردوں کو ہنگامی بنیادوں پر امداد کی ضرورت ہو گی۔
یہ بات عالمی ادارے کی انسانی بنیادوں پر امداد سے متعلق سالانہ رپورٹ میں کہی ہے۔ اقوام متحدہ کے ہنگامی انسانی بنیادوں پر امداد کے کوآرڈینیٹر مارک لوکوک نے جنیوا میں یہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث تقریباساڑھے تیئیس کروڑ انسان شدید نوعیت کے مسائل کا شکار ہو گئے ہیں۔
یہ تعداد ایک سال پہلے کے مقابلے میں چالیس فیصد زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات میں عالمی سطح پر ایڈز، تپ دق اور ملیریا کے باعث انسانی ہلاکتوں کی تعداد دوگنا ہو جانے کا خدشہ بھی ہے ۔
ہنگامی امداد۔