امریکہ نے پاکستان کے فوجی تربیتی پروگرام کی بحالی کیلئے کانگریس سے فنڈز مانگ لئے

امریکہ نے پاکستان کے فوجی تربیتی پروگرام کی بحالی کیلئے کانگریس سے فنڈز مانگ لئے

مالی سال 2021ء کیلئے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے انٹرنیشنل ملٹری ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ پروگرام کیلئے 10 کروڑ 49 لاکھ ڈالر کی درخواست کی ہے، دستاویزات

واشنگٹن( آن لائن ) امریکہ نے پاکستان کے لئے فوجی تعلیم و تربیت کی سہولیات بحال کرنے کے لئے کانگریس سے فنڈز طلب کرلیے۔

اس ضمن میں جاری ہونے والی دستاویز کے مطابق مالی سال 2021ء کیلئے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے انٹرنیشنل ملٹری ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (آئی ایم ای ٹی) پروگرام کے لیے 10 کروڑ 49 لاکھ ڈالر کی درخواست کی۔درخواست میں کانگریس کو بتایا گیا کہ امریکی قومی سلامتی کے اہداف اور خطے کے استحکام کے لیے آئی ایم ای ٹی فوجی اتحاد عالمی اتحادیوں کو مضبوط بنانے کے لیے نہایت کارگر ثابت ہوا ہے۔

واضح رہے کہ  اس 10 کروڑ 49 لاکھ ڈالر میں سے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے ایک کروڑ 27 لاکھ ڈالر جنوبی اور وسطی ایشیا کے فوجی افسران کی تربیت کے لیے مانگے جس میں سے 35 لاکھ ڈالر پاکستان کے لیے اس سہولت کی بحالی پر خرچ کیے جائیں گے۔

بجٹ تجویز میں کہا گیا کہ جنوبی اور وسطی ایشیا میں آئی ایم ای ٹی پروگرام ‘خطے کے اتحادیوں کی دفاعی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت ، پروفیشنل فوجی تعلیم پر زور، قانون کی حکمرانی کا احترام، انسانی حقوق اور فوج کے سویلین کنٹرول پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے انڈوـپیسفک حکمت عملی میں معاونت کرے گا’۔

Google+ Linkedin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

*
*
*