افغانستان ،طالبان جنگجوؤں کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ، 14 اہلکار ہلاک ، دو زخمی

کابل(این این آئی) طالبان جنگجوؤں نے صوبے قندوز میں فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 14 افغان اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے قندوز میں فوجی چیک پوسٹ پر طالبان جنگجوئوں نے دھاوا بول دیا، حملہ آوروں اور اہلکاروں کے درمیان کئی گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس کے دوران 14 فوجی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

مقامی طالبان کمانڈرز نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بتایا کہ افغان فوجیوں کا بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا ہے ، جنگجوئوں نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور جنگی ساز و سامان بھی قبضے میں لے لیا اور ایک چوکی پر قبضہ کرلیا ہے۔

دوسری جانب افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں طالبان حملے میں صرف 5 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ جوابی فائرنگ سے کئی جنگجو مارے گئے اور بچ جانے والے بھاگنے پر مجبور ہوئے تاہم ہلاکتوں کی تعداد اور دیگر تفصیلات فرام نہیں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں

کابل، سکیورٹی فورسز کے فضائی حملوں میں22طالبان جنگجو ہلاک

کابل:افغان فضائیہ کے فضائی حملوں میں 2مغربی صوبوں میں 22 طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔