چین ،ایک ہی دن میں کورونا کے 3ہزار 622 مریض صحت یابی کے بعد ڈسچارج

بیجنگ(این این آئی) کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ملک چین میں اگرچہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نئے ایک ہزار کے قریب کیس رجسٹرڈ ہوئے ہیں تاہم وہیں چین میں گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران ہسپتالوں سے 3622 مریضوں کو صحت یابی کے بعد ڈسچارج کیا جا چکا ہے۔

دوسری جانب چین میں کوروناوائرس سے مزید44افرادہلاک ہوگئے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 2858ہوگئی۔ اس وقت کورونا وائرس چین اور ایشیا سے نکل کر دنیا کے دوسرے اور تقریبا تمام خطوں میں 50 سے زائد ممالک میں پہنچ چکا ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 84 ہزار تک پہنچ چکی ہے تاہم اب مذکورہ وائرس کے چین میں کم کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، اگرچہ اب بھی سب سے زیادہ کیسز چین میں ہی رپورٹ ہو رہے ہیں لیکن اب وہاں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد ماضی کے مقابلے میں کم ہے۔

چینی خبر رساں ادارے ’زنوا‘ کے مطابق 27 فروری کی شب تک کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے خصوصی ہسپتالوں سے مزید 3 ہزار 622 مریضوں کو صحت یابی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق 28 فروری کی صبح تک چین کے 31 صوبوں اور وفاقی علاقوں سے کورونا وائرس کے مریضوں کے کیسز کی تعداد 78 ہزار 824 تک پہنچ گئی تھی۔

مذکورہ 78 ہزار مریضوں میں سے 36 ہزار 117 مریض صحت یاب ہو چکے تھے۔اسی طرح چین میں وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 2788 تک پہنچ گئی تھی۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت اور امریکی صحت سے متعلق اداروں کے تعاون سے چلنے والے آن لائن میپ سینٹر فار سسٹمز سائنس اینڈ انجینئرنگ کے چین کے علاوہ بھی دیگر ممالک سے کورونا وائرس کے مریض صحت یاب ہو رہے ہیں۔

گزشتہ روز تک دنیا بھر میں وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 32 ہزار 898 تھی جو 28 فروری کی دوپہر تک بڑھ کر 36 ہزار 652 تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں

کابل، سکیورٹی فورسز کے فضائی حملوں میں22طالبان جنگجو ہلاک

کابل:افغان فضائیہ کے فضائی حملوں میں 2مغربی صوبوں میں 22 طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔