کابل، صوبہ قندھار میں آپریشن کے دوران 37 طالبان ہلاک

کابل(این این آئی) قندھار میں افغان سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 37 طالبان ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے۔

افغان وزارت دفاع کے مطابق صوبہ قندھار کے ضلع زہیرائی اور آرغنداب میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 37 طالبان ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کو فضائیہ کی مدد بھی حاصل تھی جب کہ بڑی تعداد میں ہتھیاروں کو بھی تباہ کردیا گیا۔

افغان سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے قندھار کے متعدد اضلاع پر طالبان کا قبضہ تھا تاہم گزشتہ روز آپریشن کے بعد ان اضلاع کو طالبان کے قبضے سے چھڑالیا گیا ہے جب کہ طالبان اپنی گاڑیاں اور لاشیں بھی چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش: مسافر کشتی اور کارگو جہاز میں تصادم، 26 افراد جاں بحق

بنگلہ دیش میں مسافر بردار فیری اور کارگو جہاز کے درمیان تصادم کے نتیجے میں …