افغان صدر کی ایڈوائزرملالہ شنواری سے پاکستانی طلباء کی ملاقات

ہماری خواہش ہے کہ دونوں طرف افغان ایک دوسرے کیساتھ رابطوں میں رہیں، ملالہ

کابل( نمائندہ خصوصی )افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی کی ایڈوائزر ملالہ شنواری، ایجوکیشن ڈائریکٹر شہاب خان اور افغان بینک کے سابق گورنر وحید خان سے کابل میں پاکستانی طلباء نے ملاقات کی ہیں ۔

طلباء کی قیادت عوامی نیشنل پارٹی کے تاج وزیر کررہے تھے۔ ملالہ شنواری نے طلباء سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ سکالرشپس میں اضافہ کریں تاکہ دونوں طرف کے افغان ایک دوسرے کے ساتھ مسلسل رابطوں میں رہے۔

انھوں نے کہا کہ تعلیمی سکالرشپس اصل میں عوام کا عوام سے رابطہ کے لئے ایک پل کا کردار ادا کر تا ہے۔ انھوں نے طلباء کو یقین دلایا کہ افغانستان میں کسی بھی طالب علم کو کوئی تکلیف نہیں ہوگی۔ ڈائریکٹر تعلیم شہاب خان نے اس موقع پر کہا کہ کارڈز بنانے کے بعد فوراً ٹیسٹ کا انعقاد کریں گے ہم آپ سے توقع کرتے ہیں کہ ٹیسٹ کے لئے تمام مہمانوں نے خوب تیاری کی ہوگی۔

اس موقع پر تاج وزیر نے افغان حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستانی پشتون باچا خان مرکز سے محبت، رواداری اور امن کا پیغام اپنے ساتھ لائے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ صدر اشرف غنی ہی کے دور میں افغانستان امن اور تجارت کا گہوارا بنے گا ۔

یہ بھی پڑھیں

افغان فوج کی چیک پوسٹ پر طالبان جنگجووں کے حملے میں 20 اہلکار جاں بحق

کابل(ویب ڈیسک) افغانستان میں فوجی چیک پوسٹ پر طالبان جنگجووں نے حملہ کردیا جس کے …

%d bloggers like this: