افغان صدر کی تین مراحل پر مشتمل امن روڈ میپ کی تجویز

کابل(این این آئی) ترکی میں منعقد ہونے والے ایک اجلاس کے دوران افغان صدر اشرف غنی افغانستان میں امن کے لیے تین مراحل پر مشتمل امن روڈ میپ پیش کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق افغان صدر انتخابات سے قبل طالبان سے معاہدہ اور جنگ بندی کا مطالبہ کریں گے۔واشنگٹن اقوام متحدہ کی شمولیت کے ساتھ رواں ماہ افغان حکومت اور طالبان کے مابین امن معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے ترکی کے زیر اہتمام ایک کانفرنس کے لیے زور دے رہا ہے۔

خیال رہے کہ افغانستان سے تمام غیرملکی فوجیوں کے انخلا کی آخری تاریخ یکم مئی ختم ہوگئی ہے۔اشرف غنی کا یہ منصوبہ واشنگٹن کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کے مقابلے میں رکھا جائے گا جسے افغان حکومت نے مسترد کردیا تھا۔جس میں طالبان کے نمائندوں کو شامل کرنے کے لیے عبوری انتظامیہ کو ایک نیا قانونی نظام وضع کرنے کا تصور کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش: مسافر کشتی اور کارگو جہاز میں تصادم، 26 افراد جاں بحق

بنگلہ دیش میں مسافر بردار فیری اور کارگو جہاز کے درمیان تصادم کے نتیجے میں …