افغان طالبان کا عید الاضحی کے موقع پر تین دن جنگ بندی کااعلان

تین دن اور تین رات افغان فورسز پر حملہ نہ کریں ،جنگجوؤں کو ہدایت ،بین الافغانی مذاکرات کیلئے تیار ہیں

کابل /اسلام آباد (این این آئی) افغان طالبان نے عید الاضحی کے موقع پر تین دن جنگ بندی کااعلان کر دیا ہے ۔منگل کو طالبان کے سیاسی ترجمان سہیل شاہین نے اپنے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہاکہ طالبان جنگجوؤں کو ہدایت کی گئی ہے کہ عید کے تین دن او تین راتوں کو افغان فورسز پر کوئی حملہ نہ کریں تاہم اگر دوسرے فریق کی جانب سے طالبان پر حملہ کیا گیا تو ان کا سخت جواب دیا جائے ۔بیان میں کہاگیاکہ طالبان کو ہدایت کی گئی کہ وہ جنگ بندی کے درور ان حکومت کے کنٹرول والے عاقوں میں نہیں جا سکتے اور نہ ہی حکومتی عناصر کو طالبان کے زیر کنٹرول علاقوں میں آنے کی اجازت ہوگی ۔

بیان میں طالبان سے کہاگیاکہ کہ وہ عید اپنے علاقوںمیں عوام کے ساتھ امن اور اطمینان کے ساتھ گزاریں ۔ طالبان بیان کے مطابق یہ فیصلہ افغان عوام کو عید کی خوشیاںپرامن ماحول میں گزار نے کیلئے کیا ہے ۔ یاد رہے کہ طالبان نے عید الفطر کے موقع پر بھی تین دن جنگ بندی کااعلان کیا تھا ۔دریں اثناء طالبان کے سربراہ شیخ ہبت اللہ نے عید کے پیغام میں بین الافغانی مذاکرات شروع کر نے کے راستے میں تمام رکاوٹوں کو دور کر نے کا مطالبہ کیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ طالبان بین الافغانی مذاکرات کیلئے تیار ہیں تاکہ افغان سیاسی رہنمائوں کے مشورے سے افغانستان میں ایک اسلامی نظام قائم کیا جاسکے ۔انہوںنے امریکہ پر بھی زور دیا کہ وہ قطر میں ہونے والے امریکہ طالبان معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے کوششیں جاری رکھیں ۔

انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ امریکہ کے معاہدے کے بعد امریکہ نے افغانستان میں اپنے فوجیوں کی تعداد میں کمی ہے اور پانچ مراکز سے فوجیوں کو واپس بلایا ہے تاہم انہوں نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ معاہدے کے تحت باقی تمام فوجیوں کو بھی واپس بلائے۔ انہوںنے کہاکہ طالبان معاہدے پر عمل کرنے کے پابند ہیں ۔

ایک اور پیشرفت میں افغان صدر اشرف غنی نے منگل کو طالبان کے باقی قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا ہے ۔ کابل میں سر کاری افسران سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ طالبان کے تقریباً چھ سو قیدی بہت جلد رہا کر دیئے جائینگے اور انہیں امید ہے کہ تمام قیدیوں کی رہائی کا عمل ایک ہفتے میں مکمل ہو جائیگا ۔

انہوں نے طالبان سے مکمل جنگ بندی کا مطالبہ کیا ۔صدر اشرف غنی نے کہاکہ طالبان اور امریکہ معاہدے کے بعد طالبان نے حملوںمیں اضافہ کیا اور گزشتہ چار ماہ میں بڑی تعداد میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو مارا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں

طالبان قیدیوں کی رہائی بارے افغان لویہ جرگہ مذاکرات سے قبل فریقین جنگ بندی یقینی بنائیں

کابل(نمائندہ خصوصی )افغانستان میں طالبان قیدیوں کی رہائی کیلئے حمایت حاصل کرنے کیلئے تین روزہ …

%d bloggers like this: