کابل،سکیورٹی فورسز کے فضائی حملے میں12 طالبان ہلاک، متعدد زخمی

کابل (آن لائن) افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے فضائی حملے میں 12 طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی حکومت کے ترجمان محمد جواد ہاجری نے بتایا صوبہ تخار کے شہر تالیوکان میں سیکیورٹی فورسز کے طیاروں نے طالبان کے ٹھکانے کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا جسکے نتیجے میں بارہ جنگجو ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔

حکام کا کہنا یہ حملہ طالبان کی ایک سیکیورٹی چوکی پر حملے کے جواب میں کیا گیا جس میں 2 سیکیورٹی اہلکا رجاں بحق اور چھ زخمی ہو گئے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں

رہا کئے گئے متعددطالبان نے دوبارہ ہتھیار اٹھا لئے ہیں، افغانستان

امریکہ اور پاکستان ہتھیار اٹھانیوالے طالبان پر جنگ بندی کیلئے دباؤ ڈالیں، جلدپاکستان کے دورے …

%d bloggers like this: