افغان طالبان کی نیٹو کو طے شدہ فوجی انخلاء میں تاخیر کیخلاف تنبیہ

وزارتی اجلاس کے حوالے سے اتحاد کو مشورہ ہوگا کہ افغانستان پر قبضے اور جنگ کو جاری رکھنا نہ تو نیٹو اور نہ ہی افغان عوام کے مفاد میں ہوگا


کابل(این این آئی )افغان طالبان نے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کو ہندو کش کی اس ریاست سے طے شدہ فوجی انخلا میں ممکنہ تاخیر کے خلاف تنبیہ کرتے ہوے کہا ہے کہ ایسی کوئی بھی تاخیر نیٹو کی طرف سے جنگ کے تسلسل کی خواہش سمجھی جائے گی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان عسکریت پسندوں کی قیادت نے کہا کہ اس انخلا میں کسی بھی تاخیر کا مطلب یہ ہوگا کہ نیٹو اتحاد جنگ جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

افغان طالبان کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاکہ ہمارا نیٹو کے آئندہ وزارتی اجلاس کے حوالے سے اس اتحاد کو مشورہ یہی ہوگا کہ افغانستان پر قبضے اور جنگ کو جاری رکھنا نا تو نیٹو کے اپنے مفاد میں ہوگا اور نا ہی افغان عوام کے مفاد میں۔

طالبان کے اس بیان کے مطابق جو کوئی بھی جنگوں اور قبضے میں توسیع کی کوشش کرے گا، اسے اسی طرح جواب دہ بنایا جائے گا، جیسے گزشتہ دو عشروں کے دوران دیکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ویڈیو گیمز لڑکوں میں ڈپریشن کا خطرہ کم کرتی ہیں، برطانوی تحقیق

لندن (این این آئی)11سال کی عمر میں ویڈیو گیمز کھیلنے کے عادی لڑکوں میں آنے …