افغانستان میں ججوں کی گاڑی پر حملہ، 2 خواتین آفیسرز جاں بحق

جاں بحق خواتین میں ایک خاتون جج او وزارت تعلیم کی ایک ملازم شامل ہیں، افغان میڈیا
کابل(این این آئی ) افغان دارالحکومت میں ججز کی گاڑی پر حملے میں2خواتین افسران جاں بحق ہوگئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں خاتون ججوں کی گاڑی پر حملے میں 2 خواتین ججز جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئی۔

افغان میڈیا کا کہنا تھا کہ مسلح حملہ آور نے قلعہ فتح اللہ علاقے میں گاڑی کو روک کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 3خواتین زخمی ہوگئیں، اور بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 2خواتین دم توڑ گئیں، جاں بحق ہونے والی خواتین میں1 خاتون جج او وزارت تعلیم کی 1 ملازم شامل ہیں۔

حملہ آور ایک ہی شخص تھا جو فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں

براڈ شیٹ کو لینے کے دینے پڑگئے ،ن لیگ کو 45لاکھ روپے کی ادائیگی

وکلاء نے تصدیق کردی، عوام کا پیسا اپنی ذاتی انا کی جنگ میں جھونکنے والوں …