نیوزی لینڈ مسجد پر حملہ، عدالت آسٹریلوی حملہ آور کو 24 اگست سزاکو سنائے گی

نیوزی لینڈ کی عدالت گزشتہ سال مسجد پر حملہ کرنے والے سفید فاموں کا حامی آسٹریلوی حملہ آور کو 24 اگست کو سزا سنائے گی۔

Advertisements

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی ملزم برینٹن ٹیرینٹ پر مارچ میں51 قتل کے مقدمات، 40 اقدام قتل اور ایک دہشت گردی کے مقدمے پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس لاک ڈاﺅن کے باعث سزا سنانے میں تاخیر کا سامنا درپیش تھا۔ اس سلسلے میں ہائی کورٹ کے جج کیمرون مینڈر نے کہا کہ اب سماجی فاصلے کے قوانین میں نرمی ہونے کے بعد اب عدالتوں میں معمول کی سرگرمیاں بحال ہو رہی ہیں جس کے بعد نیوزی لینڈ مسجد کے حملہ آور کو 24 اگست کو سزا سنائی جائے گی۔

نیوزی لینڈ میں دہشت گردی اور قتل کی سزا عمر قید، بغیر پیرول کم سے کم سزا 17 سال ہے لیکن جج کو اختیار حاصل ہے کہ وہ رہائی کے امکان کے بغیر قید کی سزا سنائے۔

یہ بھی پڑھیں

کابل، سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپوں میں7 طالبان ہلاک،5 زخمی

کابل ( آن لائن) افغانستان کے شمالی صوبہ فریاب کے ضلع دولت آباد میں طالبان …

%d bloggers like this: