بحرین کا بھی اسرائیل سے سفارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان

ماناما: متحدہ عرب امارات کے بعد بحرین نے بھی اسرائیل سے سفارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان کردیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کا کہنا ہے کہ آج ایک اور بڑی پیش رفت ہوئی ہے، ہمارے دو عظیم دوستوں اسرائیل اور بحرین نے امن معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔

گزشتہ تیس روز میں اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ کرنے والا بحرین دوسرا عرب ملک ہے۔

دوسری جانب فلسطینی رہنماؤں نے بحرین اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے اعلان کو غداری قرار دے دیا۔

ترجمان حماس کا کہنا ہے بحرین کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی سیاسی گناہ ہے، وہ یہ اقدام فوری واپس لے۔

ترجمان حماس کے مطابق اس سے فلسطین کی تحریک کو شدید نقصان پہنچے گا اور عرب ممالک کی سیکیورٹی کو بھی شدید خطرات لاحق ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

تعلقات کو مزید وسعت دینے ،تجارتی تعاون کے خواہاں ہیں، افغان صدر اشرف غنی

افغانستان میں جنگ کا خاتمہ خطے کے ممالک کے مفاد میں ہے، پائیدا ر امن …

%d bloggers like this: