بنگلہ دیش، دریائے برگنگامیں کشتی ڈوب جانے سے 30 افراد جاں بحق

ڈھاکہ(آن لائن) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں دریائے برگنگا میں کشتی ڈوب جانے کے باعث خواتین اور بچوں سمیت30 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈھاکہ جانے والی کشتی مارننگ برڈ پرانے ڈھاکہ کے شیام بازار علاقے میں دریائے برگنگا میں ایک اور لانچ موئور2 کی زد میں آنے کے بعد اس کی لپیٹ میں آگئی۔

مبینہ طور پر اس کشتی میں سو سے زیادہ مسافر سوار تھے۔عہدیدار نے بتایا فائر سروس اور سول ڈیفنس اور دیگر حکام کے ذریعہ تلاش اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بہت سے مسافر کشتی کے ٹکرانے کے بعد ساحل پر تیرنے میں کامیاب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

افغان حکومت کا 600انتہائی خطرناک طالبان قیدیوں کو رہا کرنے سے انکار

کابل(این این آئی ) افغان حکام نے کہاہے کہ وہ امن معاہدے کی شرائط کے …