افغان صوبے ہلمند میں کار بم دھماکہ، 23 افراد ہلاک

مارٹر شیل بھی فائر ، طالبان اور افغان ملٹری نے حملے کی ذمہ داری ایک دوسرے پر عائد کردی

کابل(ویب ڈیسک) افغان صوبے ہلمند کے ایک مصروف بازار میں کار بم دھماکے اور مارٹر شیل حملے کے سبب بچوں سمیت 23 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے، طالبان اور افغان ملٹری نے حملوں کی ذمہ داری ایک دوسرے پر عائد کردی۔افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں واقع علاقے سنگین کے مصروف میلہ بازار (مویشی منڈی) میں پیر کی صبح ساڑھے نو بجے دھماکہ ہوا جب کہ ایک مارٹر شیل بھی فائر کیا گیا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 23 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے

Advertisements

ہلمند کے گورنر محمد یاسین نے اپنے بیان میں واقعے کی تصدیق کی ہے تاہم انہوں نے میڈیا کو واقعہ کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں اور نہ ہی کسی کو واقعہ کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ضلع سنگین میں ہونے والے اس حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی بلکہ طالبان اور افغان فوج ایک دوسرے پر اس کی ذمہ داری عائد کر رہے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق واقعے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کی جاسکی متاثرہ علاقہ طالبان کے زیر اثر ہے۔طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے حملے میں طالبان کے ملوث ہونے سے انکار کرتے ہوئے ذمہ داری افغان آرمی پر عائد کی اور کہا کہ افغان آرمی نے بازار پر مارٹر شیل فائر کیا۔ دوسری جانب افغان فوج نے کہا ہے کہ کار بم دھماکے اور مارٹر شیل فائر کرکے جنگجوں نے عام شہریوں کو نشانہ بنایا۔افغان فوج نے مزید کہا کہ پیر کو اس علاقے میں فوج نے کوئی کارروائی نہیں کی جب کہ دو طالبان جنگجو اس وقت ہلاک ہوئے جب کہ بازار میں کار کے اندر بم نصب کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

کابل، سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپوں میں7 طالبان ہلاک،5 زخمی

کابل ( آن لائن) افغانستان کے شمالی صوبہ فریاب کے ضلع دولت آباد میں طالبان …

%d bloggers like this: