افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں،9اہلکار جاں بحق

بغلان(این این آئی) افغان صوبے بغلان میں سکیورٹی فورسز کی طالبان سے جھڑپوں کے نتیجے میں 9اہلکار جاں بحق ہوگئے۔حملوں کے بعد طالبان 16اہلکاروں کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے، افغان میڈیا کے مطابق صوبے بغلان میں طالبان کے سکیورٹی فورسز پر حملوں کے نتیجے میں 9 اہلکار جاں بحق ہوگئے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملوں کے بعد طالبان 16 اہلکاروں کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے۔

گزشتہ چند دنوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں شدت دیکھنے میں آئی ہے جس کے نتیجے میں صوبہ فرح میں 20 ، بغلان میں 4، بدخشاں میں 8 اور ہیرات میں 5 اہلکار جاں بحق ہوئے۔

افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جھڑپوں کے نتیجے میں 62طالبان ہلاک اور58زخمی ہوگئے تاہم متعدد علاقوں میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بیگم نسیم کی رحلت جمہوریت کیلئے جدوجہد کے ناقابل فراموش باب کا اختتام ہے،اشرف غنی، حامد کرزئی

کابل (ویب ڈیسک) افغان صدر اشرف غنی نے اے این پی کی بزرگ خاتون سیاست …