امریکہ میں کورونا سے ایک دن میں ریکارڈ 4500 اموات

امریکہ میں 24گھنٹے کے دوران کورنا سے ریکارڈ 4500 اموات رپورٹ ہوئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سوا 2 لا کھ نئے کیسز بھی سامنے آئے۔

اس کے علاوہ برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید ایک ہزار 243 افراد ہلاک ہوئی جس سے مجموعی اموات 83 ہزار سے بڑھ گئی۔

ہوم سیکرٹری پریتی پٹیل نے کہاکہ پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں سے پولیس نمٹے گی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ جنگ عظیم سے اب تک کی سب سےمشکل ترین صورتحال سےدوچار ہے، 1940 کے بعدبرطانیہ میں سب سےزیادہ اموات کورونا سے ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مراکش کیساتھ تعلقات اپ گریڈ کرنے کے معاہدے کی اسرائیلی کابینہ سے منظوری

تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی کابینہ نے اتوار کے روزعرب …