برطانیہ جانے والوں کیلئے آج سے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

برطانیہ جانے والے مسافروں کیلئے کورونا آج سے کرونا ٹیسٹ رپورٹ لازمی قرار دی گئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق یورپ سمیت دیگر ممالک سے برطانیہ آنے والوں کے لیے منفی کورونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹ آج سے لازمی دی گئی ہے۔ نئی پابندیوں کے اطلاق سے برطانیہ جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

برطانیہ سفر کرنے والے چاہئے، کشتی سے آئیں، ٹرین یا ہوائی جہاز سے، سب کیلئے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ ساتھ لانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ پیش نہ کرنے پر مسافر کو 500 پونڈ جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ 72 گھنٹے پرانی ہو۔ برطانیہ آمد پر مسافر کو 10 روز قرنطینہ میں بھی گزارنے ہونگے۔

دوسری جانب گزشتہ روز تک برطانیہ میں35 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ابھی لاک ڈاؤن میں نرمی کا وقت نہیں آیا، پیر سے برطانیہ آنے والوں کو کرونا کا منفی نتیجہ فراہم کرنا ہوگا۔

اسکاٹ لینڈ میں کورونا پر قابو پانے کے لیے پابندیاں مزید سخت کر دی گئیں۔ امریکا میں بھی کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی اموات 4 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

براڈ شیٹ کو لینے کے دینے پڑگئے ،ن لیگ کو 45لاکھ روپے کی ادائیگی

وکلاء نے تصدیق کردی، عوام کا پیسا اپنی ذاتی انا کی جنگ میں جھونکنے والوں …