کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر شوہر نے بیوی کو 5ویں منزل سے گرادیا

خاتون معجزاتی طور پر بچ گئی ، طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل، پولیس نے شوہر کو گرفتار کرلیا

قاہرہ : مصر میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر شوہر نے بیوی کو اپارٹمنٹ کی پانچویں منزل سے نیچے پھینک دیا۔25 سالہ خاتون 5 منزلہ عمارت سے گرنے کے بعد بھی معجزاتی طور پربچ گئیں ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر میں 25 سالہ خاتون کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر ان کے شوہر نے انہیں پانچویں منزل سے نیچے پھینک دیا۔25 سالہ خاتون 5 منزلہ عمارت سے گرنے کے بعد بھی معجزاتی طور پر زندہ تھیں جنہیں فوراً ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی ریڑھ کی ہڈی کی سرجری کی گئی ۔

پولیس نے خاتون کے شوہر کو گرفتار کرلیا جس نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کے اپنے بیوی کے ساتھ پہلے ہی اختلافات تھے اور دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا تھا، ہمارے درمیان اس وقت اختلافات مزید بڑھ گئے جب ان کی بیوی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔

شوہر نے بتایا کہ وہ ڈر رہے تھے کہ کہیں ان کو بھی وائرس نہ ہوجائے ، انہوں نے اپنی بیوی کے 3 ٹیسٹ کروائے اور تینوں ہی مثبت آئے جس کے بعد انہوں نے اسے گھر چھوڑنے کو کہا اور جب اس نے منع کیا تو انہوں نے اسے دھکا دیا۔

یہ بھی پڑھیں

افغان حکومت کا 600انتہائی خطرناک طالبان قیدیوں کو رہا کرنے سے انکار

کابل(این این آئی ) افغان حکام نے کہاہے کہ وہ امن معاہدے کی شرائط کے …