ترک صدر طیب اردوان کو کورونا ویکسین لگا دی گئی

انقرہ: ترکی کے صدر طیب اردوان کو کورونا ویکسین لگا دی گئی ہے، اردوان کو دارالحکومت انقرہ کے اسپتال میں کورونا وائرس ویکسین کا ٹیکہ لگایا گیا۔

ویکسین لگوانے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترک صدر کی جانب سے شیئر کیے گئے ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ مجھے خیریت کے ساتھ کورونا ویکسین لگا دی گئی ہے۔

طیب اردوان نے تحریر کیا کہ میرے ساتھ پارٹی کے متعدد رہنماؤں کو بھی ویکسین لگا دی گئی ہے۔

ترک صدر طیب اردوان نے لکھا کہ ترکی میں تاحال 2 لاکھ 56 ہزار افراد کو ویکسین دی جاچکی ہے جب کہ بہت جلد 3 کروڑ ویکسین چین سے ترکی پہنچ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین سے ویکسین آنے کے بعد تمام افراد کو ویکسین لگا دی جائے گی۔ طیب ایردوان نے کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کے پیاروں سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

خیال رہے کہ ترکی میں کورونا وائرس سے 23 لاکھ 64 ہزار801افراد متاثر اور23 ہزار495 ہلاک ہو چکے ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں9 کروڑ35لاکھ33 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 20 لاکھ2 ہزار 407اموات ہو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

براڈ شیٹ کو لینے کے دینے پڑگئے ،ن لیگ کو 45لاکھ روپے کی ادائیگی

وکلاء نے تصدیق کردی، عوام کا پیسا اپنی ذاتی انا کی جنگ میں جھونکنے والوں …