کورونا کی دوا سے خود کو سپرمین محسوس کرتا ہوں، ٹرمپ

ہمارے پاس بہت جلد ویکسین آجائیگی، مہم اتنی تیز کیوں چلاتے ہو ذرا بریک لگائو،جوبائیڈن کو مشورہ

واشنگٹن(این این آئی )امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ کورونا کے دوران انہیں ایسی دوا دی گئی جس کے بعد وہ اپنے آپ کو سپر مین محسوس کر رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے جوبائیڈن کو جھوٹا بھی قرار دیا۔

جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے بڑے برے طریقے سے کورونا وائرس کی وبا کو ہینڈل کیا۔صدر ٹرمپ نے پنسلوانیا میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کیا، انہوں نے ہزاروں حمایتیوں سے خطاب کرتے ہوئے کورونا وائرس مبتلا ہونے کی کہانی سنائی۔ کہتے ہیں کوویڈ 19 کے دوران انہیں ایسی دوا دی گئی جس کے بعد وہ اپنے آپ کو سپرمین محسوس کرتے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا وہ بہت اچھا محسوس کر رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس جلد ویکسین آ جائے گی۔ صدر ٹرمپ نے جوبائیڈن پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ مہم اتنی تیز کیوں چلاتے ہو ذرا بریک لگائو۔ انہوں نے جوبائیڈن کو جھوٹا بھی قرار دیا۔دوسری جانب فلوریڈا میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ نے بڑے برے طریقے سے کورونا وائرس کی وبا کو ہینڈل کیا۔

یہ بھی پڑھیں

سوڈان نے بھی اسرائیل کو تسلیم کرلیا، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

واشنگٹن(این این آئی ) متحدہ عرب امارات، بحرین اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کے …

%d bloggers like this: