تعلقات کو مزید وسعت دینے ،تجارتی تعاون کے خواہاں ہیں، افغان صدر اشرف غنی

افغانستان میں جنگ کا خاتمہ خطے کے ممالک کے مفاد میں ہے، پائیدا ر امن کے حامی ہیں، پاکستانی سفیر منصور احمد خان سے گفتگو

کابل (این این آئی) افغان صدر ڈاکٹر اشر ف غنی نے کہاہے کہ افغانستان پاکستان کیساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے ،تجارتی تعاون کو فروغ اور افغان مہاجرین کی آمدورفت میں سہولت کیلئے پاکستانی تعاون کا خواہاں ہے ۔

افغان صدر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق افغانستان کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر منصور احمد خان کی اسناد تقرری قبول کر نے کے موقع پر افغان صدر نے کہاکہ افغانستان مرکزی ایشیاء کے ممالک اور بالخصوص پاکستان کو مرکزی ایشیاء کی توانائی کے منصوبوں کی حمایت کرتا ہے ۔

امن عمل سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ افغانستان کی حکومت امن عمل میں خطے کے ممالک کی حمایت چاہتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ افغانستان میں جنگ کا خاتمہ خطے میں امن اور خطے کے ممالک کے مفاد میں ہے ۔

پاکستانی سفیر نے افغان صدر کو وزیر اعظم پاکستان اور فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کیلئے نیک تمنائیں پہنچائیں ۔منصور احمد خان نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں پائیدار امن کا حامی ہے انہوںنے کہاکہ ان کی ذمہ داری دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ، راہداری اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ان کی کوشش ہوگی کہ دونوں ممالک کے درمیان لوگوں کی آمدورفت کو آسان بنایا جائے انہوںنے کہاکہ پاکستان خطے میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق افغان حکومت کی پالیسیوں کی حمایت کرتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

سوڈان نے بھی اسرائیل کو تسلیم کرلیا، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

واشنگٹن(این این آئی ) متحدہ عرب امارات، بحرین اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کے …

%d bloggers like this: