پرُامن اور خودمختار افغانستان کی تشکیل کی بنیاد باہمی مذاکرات ہیں،پاکستان،امریکہ،چین،روس

واشنگٹن اسلام آباد ( آن لائن این این آئی )پاکستان نے امریکا، چین اور روس کے ساتھ مل کر افغان حکومت اور طالبان پر زور دیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ افغان سرزمین کسی بھی ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ کا باعث نہ بنے۔چاروں ممالک نے افغان حکومت پر طالبان کے ساتھ مذاکرات کے لیے زور دے رہے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) انفرادی طالبان اور اداروں کے عہدوں کا جائزہ لے۔

واشنگٹن میں جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ہم افغان بشمول حکومت اور طالبان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ دہشت گرد گروہ اور افراد کسی دوسرے ملک کی سلامتی کو خطرہ بنانے کے لیے افغان سرزمین استعمال نہ کریں۔کالعدم تنظیم تحریک طالبان نے پاکستان میں 2014 میں پشاور آرمی پبلک اسکول میں قتل عام سمیت متعدد حملوں کے دوران افغان سرزمین کا بڑے پیمانے پر استعمال کیا ہے۔

مشترکہ بیان میں نے کہا گیا کہ اسلامی جمہوریہ کی حکومت اور قومی مفاہمت کی اعلی کونسل سے اپیل کی ہے کہ وہ مذاکرات کے سلسلے میں طالبان کے ساتھ کھل کر بات کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم افغانستان میں بزور طاقت کسی بھی حکومت کے لیے اسٹیبلشمنٹ کی حمایت نہیں کرتے۔دریں اثناء افغان طالبان نے کہا ہے کہ دوحہ معاہدے کے تحت یکم مئی تک غیر ملکی فوجیں نہ نکلنے سے معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی ہے اور اب طالبان غیر ملکی افواج کے خلاف ہر قسم کے مناسب اقدام اٹھانے میں آزاد ہیں۔

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ طالبان قیادت کے فیصلوں کا انتظار ہے کہ وہ اپنے ملک کی خودمختاری، حاکمیت اور عوام کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرینگے اور جنگجو اس کے مطابق عمل کرینگے، طالبان نے پہلے خبردار کیا تھا کہ اگر غیر ملکی افواج یکم مئی تک معاہدے کے مطابق نہ نکلیں تو طالبان ان پر حملے شروع کرینگے ۔

دوسری جانب افغانستان کے قائمقام وزیر دفاع یاسین ضیا نے ہفتے کو کابل میں کہا کہ غیر ملکی افواج کا انخلاء شروع ہوچکا ہے، دریں اثنا افغانستان میں امریکی افواج کے کمانڈر سکاٹ ملر نے خبردار کیا ہے کہ غیرملکی افواج پر حملے کا سخت جواب دیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں

وفاقی کابینہ نے فلسطین کے لیے امدادی سامان بھجوانے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے فلسطین کے لیے امدادی سامان بھجوانے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم عمران خان …