ٹرمپ کا اقتدارختم، جوبائیڈن امریکہ کے46ویں صدر، حلف اٹھا لیا

امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے معمر ترین نو منتخب صدر سے حلف لیا،کملاہیرس پہلی خاتون نائب صدر ، تقریب کورونا اور 6جنوری کو پیدا ہونیوالے سیکورٹی خدشات کے باعث محدود،کیپٹل ہل سے وائٹ ہاؤس تک کا علاقہ ریڈ زون میں تبدیل

واشنگٹن (ایجنسیاں) جوبائیڈن نے امریکا کے 46 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا اور ڈیموکریٹ رہنما کمالا ہیرس امریکا کی پہلی خاتون نائب صدر بن گئیں۔ امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے نو منتخب صدر سے حلف لیا۔ وہ امریکہ کے 46 ویں صدر ہیں۔جوبائیڈن امریکہ کے معمر ترین صدر بن گئے ہیں۔ اس وقت ان کی عمر 79 سال ہے۔

ڈیموکریٹ رہنما 79 سالہ جوبائیڈن نے امریکا کے 46 ویں صدر کا حلف اٹھانے کے بعد اپنے خطاب میں چیف جسٹس اور امریکا کے عوام سمیت دیگر کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت قائم ہے، چند روز قبل یہاں کشیدگی ہوئی تھی لیکن پرسکون انتقال اقتدار ہوا اور امریکا کے مستقبل کے لیے مثبت سوچ رکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے آئین اور قوم کی طاقت کا اندازہ ہے، امریکا ہم سب سے وابستہ ہے، ہمارے لوگ عظیم ہیں۔ چھ جنوری کو ہونے والے پر تشدد واقعات کے بعد اس موقعے پر واشنگٹن ڈی سی میں سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے۔

جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری کے آغاز سے قبل کیپٹل ہل سے لے کر وائٹ ہاس تک کا سارا علاقہ ریڈ زون میں تبدیل کر دیا گیا۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں 25 ہزار نیشنل گارڈز تعینات تھے۔امریکی تاریخ میں شاید یہ پہلا موقع تھا کہ جب ایوان اقتدار سے رخصت ہونے والا صدر نئے صدر کی تقریب حلف برداری میں شریک نہیں تھا ۔ نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں لیڈی گاگا اور جنیفر لوپز نے پرفارم کیا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکیوں سے اپنا الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے وہی کیا جو ہم کرنے آئے تھے۔ فخر ہے کہ میں دہائیوں میں وہ پہلا صدر ہوں جس نے کوئی نئی جنگیں شروع نہیں کیں۔اب ملک کو درپیش سب سے بڑا خطرہ ہماری قومی عظمت سے اعتماد کے ضیاع کا ہے،غیرملکی خبررساں ادراے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکیوں سے بحیثیت امریکی صدر اپنا الوداعی خطاب بذریعہ یوٹیوب کیا ۔

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ فخر ہے کہ میں دہائیوں میں وہ پہلا صدر ہوں جس نے کوئی نئی جنگیں شروع نہیں کیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہناتھا کہ میں نے اپنے دورِ صدارت میں مشکل اور سخت ترین لڑائیوں کا انتخاب کیا کہ آپ نے مجھے اسی لیے منتخب کیا تھا۔امریکی صدر نے الوداعی خطاب میں یہ بھی کہا کہ اب ملک کو درپیش سب سے بڑا خطرہ ہماری قومی عظمت سے اعتماد کے ضیاع کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ووٹنگ کے خفیہ یا اوپن ہونے کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، چیف جسٹس

اسلام آباد: سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کے صدارتی ریفرنس میں چیف جسٹس نے …