کابل دھماکہ، افغان فورسز کے ترجمان سمیت 3افراد جاں بحق

دھماکہ کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی، کسی گروپ نے بھی ذمہ داری قبول نہیں کی
کابل(این این آئی) افغان دارالحکومت میں بم دھماکے میں افغان سیکیورٹی فورس کے ترجمان سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔

جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کا تعلق پبلک پروٹیکشن فورس سے تھا، ان میں ترجمان ضیا وادان بھی شامل تھے جو اپنی گاڑی میں دفتر جارہے تھے، دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جب کہ اب تک کسی گروپ نے بھی دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہاکہ کابل کے علاقے کرتینا میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے ، تینوں افراد کا تعلق پبلک پروٹیکشن فورس سے تھا، ان میں ترجمان ضیا وادان بھی شامل تھے جو اپنی گاڑی میں دفتر جارہے تھے۔

رپورٹس کے مطابق دھماکے میں ایک شہری بھی زخمی ہوا جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جب کہ اب تک کسی گروپ نے بھی دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں

ناروے میں کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے والے 29معمر شہری ہلاک

ویکسین لگوانے کے بعد ہلاک ہونے والے معمر شہریوں سے متعلق زیادہ تفصیلات نہیں بتائی …