اے این پی دمام ریجن سعودی عرب انتخابات، ملک سیدزمان صدر منتخب

ریاض(نمائندہ خصوصی) عوامی نیشنل پارٹی دمام ریجن سعودی عرب کے انتخابات مکمل ہوگئے۔

ملک سید زمان دوبارہ صدر چن لئے گئے۔ دیگر عہدیداران میں لیاقت علی سینئر نائب صدر، شاد محمد جنرل سیکرٹری،ڈاکٹر ریاض، احسان علی، ناصر علی شاہ، دیدار علی، انجنیئر محمد زیب، عالم گل نائب صدور منتخب ہوگئے۔

اسکے علاوہ گل روز خان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، انجنیئر یوسف ڈپٹی جنرل سیکرٹری، عثمان شینواری جائنٹ سیکرٹری، تنویراحمد ڈپٹی جائنٹ سیکرٹری چن لئے گئے۔

اسی طرح زاہد اللہ جٹور فنانس سیکرٹری جبکہ مطہر زیب خوگ سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوگئے۔ اس موقع پر اے این پی دمام ریجن کے مجلس عاملہ اور الیکشن کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر فخر الدین نے تنظیم سازی کے عمل میں موثر کردار ادا کیا۔ انتخاب کے بعد نومنتخب صدر ملک سیدزمان نے کہا ہے کہ بحثیت باچا خان بابا کے پیروکار سعودی عرب بالخصوص دمام ریجن میں پختونوں کی خدمت کیلئے تیار ہیں اور دوبارہ اعتماد پر تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ باچاخان بابا کے پیار و محبت اور بھائی چارے کا پیغام دمام ریجن کے تمام پختونوں اور مترقی و جمہوریت پسند افراد تک پہنچائیں گے۔ پارٹی کی بہتری کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کی جائیگی اور امید ظاہر کی کہ تمام ساتھی پورے خلوص اور استقامت کے ساتھ پارٹی کیلئے دن رات محنت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں بھی پختون قوم بیدار ہوچکی ہیں اور تبدیلی کے نام نہاد نعروں سے بیزار ہیں کیونکہ موجودہ حکومت کے دور میں پاکستان کے ہر فرد اور بالخصوص اوورسیز پاکستانیوں کا جینا دوبھر کردیا گیا ہے اور مزید تمام اقوام بالخصوص پختون قوم کسی کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

دو ریاستی حل اسرائیل اور فلسطین کے مستقبل کیلئے بہترہے، امریکہ

نئی انتظامیہ فلسطینیوں کی امداد کی بحالی کیلئے اقدامات کا ارادہ رکھتی ہے، وزیر خارجہ …