کابل راکٹ حملوں اور بم دھماکوں سے لرز اٹھا، 8افراد جاں بحق

مختلف مقامات پر 14راکٹ فائر ہوئے جس کے نتیجے میں7افراد جاں بحق جبکہ 21زخمی ہوئے ، طالبان نے ملوث ہونے کی تردید کردی

کابل ؍ اسلام آباد (ایجنسیاں )افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مختلف مقامات پر ہوئے دھماکوں اور راکٹ حملوں کے نتیجے میں8افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ24زخمی ہو گئے۔دھماکوں کے فوری بعد مختلف مقامات پر 14راکٹ فائر ہوئے جن کے نتیجے میں7افراد جاںبحق جبکہ 21زخمی ہوگئے۔

طالبان نے ان حملوں کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کا ا ن حملوں سے کوئی تعلق نہیں ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مختلف مقامات پر14راکٹ حملوں میں 7افراد جاں بحق اور21زخمی ہو گئے۔

کابل میں راکٹ حملوں سے قبل مختلف مقامات پر 2دھماکے بھی ہوئے، جن میں1پولیس اہلکار جاں بحق اور 3زخمی ہو گئے۔افغان دارالحکومت کابل ہفتہ کی صبح دھماکوں سے گونج اٹھا، کابل کے علاقوں ارزان قیمت، چھلس تون میں میگنیٹک آئی ای ڈی دھماکے ہوئے جن میں ایک پولیس اہلکارجاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔دھماکوں کے فوری بعد مختلف مقامات پر 14 راکٹ فائر ہوئے جن کے نتیجے میں7افراد جاںبحق جبکہ 21 زخمی ہوگئے۔

ادھر پاکستان نے کابل شہر میں ہونے والے راکٹ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم افغانستان کی برادر عوام کے ساتھ مکمل یک جہتی اور ان کی حمایت کا اظہار کرتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہاکہ ہم متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں۔ اللہ تعالی لواحقین کو صبر اور زخمیوں کو جلد صحت یاب فرمائے۔ آمین۔

افغان امن عمل کو آگے بڑھانے کے لئے جب عالمی برادری کوشاں ہے، ایسے موقع پر ان عناصر سے ہوشیار رہنا اہم ہے جوامن کے لئے کوششوں کو تباہی سے دوچار کرنے پر مصر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کا اعادہ کرتا ہے،ہم افغانستان کی برادر عوام کے ساتھ مکمل یک جہتی اور ان کی حمایت کا اظہار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ایم ٹی آئی آرڈیننس،نجکاری کے ذریعے اپنوں کو نوازا جارہا ہے، میاں افتخار

نوکریاں دینے والوں نے پاکستان سٹیل ملز میں 4500، ریلوے میں 6000افراد کو بے روزگار …