کابل، سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپوں میں7 طالبان ہلاک،5 زخمی

کابل ( آن لائن) افغانستان کے شمالی صوبہ فریاب کے ضلع دولت آباد میں طالبان کے سکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملے اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 7 طالبان ہلاک اور 5 زخمی ہوئے .

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ فریاب فوج کے ترجمان محمد حنیف ریزائی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں بتایا کہ طالبان کے ایک گروپ نے حملے میں سکیورٹی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد سکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں 7 طالبان ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے.

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز شہریوں کے عیدالاضحی پرامن طریقے سے منانے اور امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لائیںگی جبکہ طالبان نے عیدالاضحی پرامن طریقے سے منانے کے لیے 3 روز تک جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

طالبان قیدیوں کی رہائی بارے افغان لویہ جرگہ مذاکرات سے قبل فریقین جنگ بندی یقینی بنائیں

کابل(نمائندہ خصوصی )افغانستان میں طالبان قیدیوں کی رہائی کیلئے حمایت حاصل کرنے کیلئے تین روزہ …

%d bloggers like this: