افغان شہر غزنی میں خودکش حملہ، 23 افراد جاں بحق، 16زخمی

خودکش حملے میں صوبہ زابل کے کونسل سربراہ کے قافلے کو نشانا بنایا گیا، افغان میڈیا

غزنی(این این آئی) افغانستان کے شہر غزنی میں خودکش حملے کے نتیجے میں 23 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق افغان شہر غزنی میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 23 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے،

واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔افغان میڈیا کے مطابق خودکش حملے میں صوبہ زابل کے کونسل سربراہ کے قافلے کو نشانا بنایا گیا، ابھی تک طالبان سمیت کسی بھی گروپ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے تاہم پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

برطانیہ جانے والوں کیلئے آج سے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

برطانیہ جانے والے مسافروں کیلئے کورونا آج سے کرونا ٹیسٹ رپورٹ لازمی قرار دی گئی …