افغانستان،فوجی چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے،7جاں بحق

کابل( آن لائن )افغانستان کے جنوب مغربی صوبے فراہ میں ایک فوجی چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے میں 7 جوان ہلاک ہوگئے جبکہ صوبائی کونسل کے رکن نے 30 فوجیوں کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا۔

غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق فراہ کی مقامی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ طالبان نے ایک پوسٹ پر حملہ کیا جہاں 7 فوجی جاں بحق ہوئے جبکہ افغانستان میں یکم مئی کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

فراہ کے گورنر تاج محمد جاہد نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ طالبان نے فوجی پوسٹ تک رسائی کے لیے قریبی گھروں سے 400 میٹر سرنگ کھودی اور پوسٹ کو اڑا دیا۔ان کا کہنا تھا کہ حملہ آور جنگجوئوں نے ایک جوان کو حراست میں بھی لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بیگم نسیم کی رحلت جمہوریت کیلئے جدوجہد کے ناقابل فراموش باب کا اختتام ہے،اشرف غنی، حامد کرزئی

کابل (ویب ڈیسک) افغان صدر اشرف غنی نے اے این پی کی بزرگ خاتون سیاست …