بین الافغان مذاکرات، طالبان نے حکومت کے37 اہلکاروں کو رہا کردیا

صوبہ تخار سے20اور قندوز سے 17قیدیوں کو رہا کیا جنہیں گھر جانے کیلئے سفری اخراجات بھی دیئے گئے ہیں، طالبان ترجمان سہیل شاہین

کابل (این این آئی)طالبان نے بین الافغان مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے کابل انتظامیہ کے مزید اہلکار رہا کردئیے۔قطر میں افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے ٹوئٹ میں بتایا کہ افغان فوج اور پولیس سے تعلق رکھنے والے مزید 37 اہلکاروں کو رہا کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ صوبہ تخار سے 20 اور قندوز سے 17 قیدیوں کو رہا کیا جنہیں گھر جانے کیلئے سفری اخراجات بھی دیے گئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ہی افغان طالبان نے عید الاضحیٰ کے بعد بعد بین الافغان مذاکرات میں شرکت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کی تھی۔خیال رہے کہ گذشتہ دنوں افغان حکومت کی جانب سے بیان سامنے آیا تھا کہ ان کی جانب سے 4 ہزار سے زائد طالبان کو رہا کیا جاچکا ہے تاہم طالبان کی جانب سے فراہم کی گئی فہرست کے 600 قیدیوں کو ان پر قائم جنگی نوعیت کے مقدمات کی وجہ سے رہا نہیں کیا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں

طالبان قیدیوں کی رہائی بارے افغان لویہ جرگہ مذاکرات سے قبل فریقین جنگ بندی یقینی بنائیں

کابل(نمائندہ خصوصی )افغانستان میں طالبان قیدیوں کی رہائی کیلئے حمایت حاصل کرنے کیلئے تین روزہ …

%d bloggers like this: