افغان صوبہ بغلان اور نیمروز میں طالبان کا حملہ، 8 سیکورٹی اہلکار جاں بحق

سیکورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں طالبان کو بھی نقصان پہنچا، پولیس چیف کا بیان

نیمروز(این این آئی) طالبان کی جانب سے صوبہ نیمروز اور بغلان میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے نتیجے میں 8 اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبہ نیمروز کے ضلع خشروڈ میں طالبان کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

صوبائی پولیس چیف کرنل عبدالوہاب کے مطابق گزشتہ شب درجن بھر افغان طالبان نے سیکورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے بھی جوابی کارروائی کی گئی تاہم حملہ اتنا اچانک تھا کہ اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع نہ ملا تاہم جوابی حملے میں طالبان کو بھی نقصان پہنچا ہے اور متعدد شدت پسند زخمی ہوئے ۔

دوسری جانب افغانستان کے صوبہ بغلان میں پولیس چوکی پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکارجاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے جب کہ پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی میں کچھ شدت پسند بھی زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

براڈ شیٹ کو لینے کے دینے پڑگئے ،ن لیگ کو 45لاکھ روپے کی ادائیگی

وکلاء نے تصدیق کردی، عوام کا پیسا اپنی ذاتی انا کی جنگ میں جھونکنے والوں …